Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ٹرمپ نے ایک دن کیلئے کیابننے کی خواہش کا اظہارکردیا،جانئے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکا میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔