اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔















