ڈی آئی خان( نیوزڈیسک) پونڈہ بازار میں واقع ٹانک اڈہ میں زور دار دھماکہ ، 10 افراد زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق،مزیدہلاکتوں کا خدشہ ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔















