اہم خبریں

فیض آباد دھرناکیس ،سپریم کورٹ نے حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )فیض آباد دھرناکیس میں سپریم کورٹ نے حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کردی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم جاننا چاہتے ہیں دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا؟آپ نے ٹی او آرز اتنے وسیع کردیئے کہ ہرکوئی بری ہو جائے گا،ایک کاغذ کے ٹکرے سے ملک نہیں چلایاجاسکتا،فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے،جس طرح حکومت معاملات چلانا چاہ رہی ہے ایسے نہیں ہوگا،اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن سرکار کو کوئی پرواہ نہیں،آپ اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے اہل ہی نہیں،جب قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سزا ملے گی تو لوگ سبق لیں گے،کیا ہم کچھ کئے بغیر اگلے نقصان کا انتظار کریں،ملک میں ماحول ہی نہیں، نفرت ہی نفرت ہے

متعلقہ خبریں