وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لئے اعتراض لگا آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہماری درخواست فوری معاملہ اس لئے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔