سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی اس آپریشن میں شہید ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ، شہید ہونیوالوں میں نائب صوبیدارآصف عرفان، سپاہی عرفان علی شامل۔