نیب ترامیم فیصلےکیخلاف اپیل، لارجر بینچ تشکیل دیددیا گیا

اسلام آباد (بشارت راجہ)نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ،لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔پانچ رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نیب ترامیم کی کچھ شقیں کالعدم قرار دی تھی جس کیخلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔