اہم خبریں

اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی ،سینکڑوں فلسطینی شہید

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی شروع کردی ، انٹرنیٹ بند، سرحد پر جیمرز نصب ،ریڈیو کی نشریات بھی تعطل کا شکار ،غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے شدید حملے ،صہیو نیو ں کی بر بر یت سے فلسطین کے گلی کو چے خون سے رنگین ، تازہ بمباری میں مزید 298 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد سا ڑھے سات ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے ، شہداء میں 3 ہزار 38 بچے، 1 ہزار 726 خواتین اور 414 بزرگ شہید ہوچکی ہیں، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، 21 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ۔ دوسری طرف حماس نے بھی جوابی کارروائی کی القسام بریگیڈنے 30 اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا اب بھی خونریز جھڑپیں جاری ہیں جبکہ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سرزمین نگل جائے گی، حما س کا ہر محا ذ پر مقابلہ کر نے کا اعلان۔

متعلقہ خبریں