چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 10 وکلاء ملاقات کرینگے ، نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی قانونی ٹیم میں شامل 10 وکلاء کے نام بھی منظرعام پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کون سے10 وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے؟سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ منگل اور جمعرات کو 10 وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔ ان وکلاء میں حامد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، شعیب شاہین، شیر افضل مروت ، سلمان صفدر ، بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہونگے ،سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹر گوہر ، برہان معظم اور لطیف خان کھوسہ بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اظہار اطمینان کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا فیملی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلہ جاری کیا۔