وادی تیراہ میں آپریشن، دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فوسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے تعلق عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا، جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے عام علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں دو بہادر سپاہی شہید ہو گئے