سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت مسترد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی واضح کہ محفوظ درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سنایا ۔گزشتہ سماعت 16 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر محفوظ کیا تھا۔ سائفر کیس سے متعلق اخراج مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی، دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس وقت سائفر کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے سائفر کیس میں فردِ جرم کی کارروائی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔