سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس آج ہوگا،جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ جوڈیشل کونسل میں اس وقت 2 درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں ۔جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس اعجاز الاحسن ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔