الیکشن جنوری سے آگے نہیں جائیں گے،اسحا ق ڈار کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ( ن) لیگ کے رہنما اسحا ق ڈار نے کہا کہ الیکشن جنوری سے آگے نہیں جائیں گے، الیکشن اگلے مہینے ہو جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا،نوازشریف کے کیسز کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، سابق چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہئے،خورشید شاہ یا دیگر لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔