اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کیا جائے گا، جوڈیشل کونسل میں اس وقت 2 درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں،جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس اعجاز الاحسن ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔















