اہم خبریں

العزیزیہ ایون فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف آج عدالت پیش ہونگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کی حفاظتی ضمانت اور سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں آج تک توسیع کی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کی درخواستوں پر نیب کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں