ن لیگی قائد نوازشریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی متوقع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نوازشریف وطن واپسی کے بعد آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے، سزا کے اپیلوں کی بحالی کی درخواست پر سماعت متوقع ہے۔نوازشریف سے جاتی امرا میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کی ملاقاتیں کی۔اے این پی رہنما غلام احمد بلور کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، گارڈز نے گیٹ سے واپس کردیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے.