اہم خبریں

سائفرکیس کی سماعت آج پھر،عمران خان، شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم عائد کی جائیگی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ ، سائفر کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت آج ہوگی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم عائد کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سماعت پر چالان نقول تقسیم کر کے 23 اکتوبر فرد جرم کیلئے مقرر کی گئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کئے تھے ۔سائفر کیس میں 28 گواہان ہیں، فرد جرم کے بعد سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاورکا کہنا تھا کہ آج سماعت صرف فرد جرم کیلئے مقرر ہے، فرد جرم کے علاؤہ کسی قسم کی اور کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔شاہ خاور نے بتایا کہ عدالت نے فرد جرم دستاویز تیار کر لی اور آج دونوں ملزمان کے حوالے کی جائیگی، فرد جرم کارروائی کے باعث پولیس نے اڈیالہ جیل باہرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی ۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

متعلقہ خبریں