سانحہ 9 مئی ، سویلینز کا ملٹر ی کورٹس میں ٹرائل شروع،حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو سانحہ 9 مئی سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کی شروعات بارے آگاہ کردیا،وفاقی حکومت کی عدالت کو متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آگاہ کیاگیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ 3 اگست کے حکم نامےکی روشنی میں عدالت کو ٹرائلزکے آغاز سے مطلع کیا جارہا ہے، فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کوپاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کورکمانڈر ہاؤس لاہورپر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی، آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔درخواست کے مطابق گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اورگوجرانوالہ کیمپ پرحملے میں ملوث ہونے پرتحویل میں ہیں۔