نوازشریف آج وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نوازشریف آج وطن واپس پہنچیں گے ۔ وہ خصوصی طیارے پر صبح8بجے دو بئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوں گے،دن ساڑھے 12 بجے طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا، وی آئی پی لاؤنج میں نوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا،سینئر وکلا اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے ، اسلام آباد ائیرپورٹ سے دن ڈیڑھ بجے لاہور کے لئے روانہ ہوجائیں گے لاہورمیں مینار پاکستان پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، دس ہزار سے زائد اہلکارسکیورٹی فرائض سرا نجام دیں گے۔ 400 سے زائد کیمروں سے براہ راست جلسے کی مانیٹر نگ ہوگی ،وطن روانگی سے ایک روز قبل نواز شریف کی دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ، میاں ناصر جنجوعہ، حسین نواز اور شکور کریم یوسف سے بھی ملے ، نواز شریف نے دبئی میں مصروف ترین گزارا۔