کل 12.30 نواز شریف اسلام آباد لینڈ کریں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،نوازشریف خصوصی طیارے پر ہفتے کی صبح8بجے دو بئی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے،کل 12.30 پر نواز شریف اسلام آباد لینڈ کریں گے، وی آئی پی لاؤنج میں نوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، سینئر وکلا اور پارٹی رہنما میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے ،نوازشریف کے طیارے میں 194 افرادسوار ہوں گے،پارٹی رہنماؤں کے علاوہ قومی و بین الاقوامی میڈیا کے صحافی بھی نوازشریف کے ہمراہ آئیں گے،نوازشریف سے وکلاسے مشاورت کے دوران بائیومیٹرک سمیت دیگر قانونی امور مکمل کریں گے، اسلام آباد ائیرپورٹ سے میاں نوازشریف کا جہاز دن 1:30 پر لاہور کے لئے روانہ ہوجائے گا۔