نوازشریف کے ہمراہ کون لوگ آئیں گے ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قائدمسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ہمراہ کون لوگ آئیں گے ،تفصیلات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف بوئنگ 737-800 کے ذریعے پاکستان آئیں گے، ان کے ہمراہ 152 مسافر ہیں جن کی تفصیلات یہ ہیں کہ 24 صحافی اینکرز اور لیگی کارکنان کے ساتھ ناصر جنجوعہ اور سینیٹر عرفان صدیقی بھی ہی،ان کا طیارہ 21 اکتوبرکی صبح دبئی سے اُڑان بھرے گا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد پہنچے گا ۔نوازشریف خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 کے ذریعے پاکستان آئیں گے ان کے طیارے کو این او سی بھی جاری کردیاگیا ہے۔