نواز شریف دبئی پہنچ گئے،کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرینگے

دبئی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف وطن واپسی کیلئے جدہ سے دبئی پہنچ گئے ۔نوازشریف حسین نواز کے ہمراہ دبئی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر قیام پذیر ہیں، سابق وزیر اعظم ہفتہ کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے لاہور روانہ ہوں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد کے پیش نظر جاتی امرا میں استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ۔