پیپلز پارٹی کو دو ماہ بعد پتہ چل رہا ہے کہ ہمارا میچ فکس ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) ن لیگ کے راہنما خواجہ آصف نے کہا کہچیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہمارے اوپر مقدمات بنے ، پیپلز پارٹی کو دو ماہ بعد پتہ چل رہا ہے کہ ہمارا میچ فکس ہے، ن لیگ اگر نواز شریف کے بغیر پنجاب میں الیکشن لڑ کر جیت سکتی ہے تو پی ٹی آئی کیوں نہیں جیت سکتی، میں کسی سیاسی جماعت کے سوال کاجواب نہیں دیناچاہتا،الیکشن نزدیک ہیں کسی جماعت کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرناچاہتے،پیپلزپارٹی پچھلے16ماہ ہماری ساتھ حکومت میں اتحادی رہی،سیاستدان بڑے بڑے لیبل لگاتے ہےبعد میں مٹ جاتے ہیں، وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی رائے کااحترام کرتاہوں،میں نہیں چاہتااصل ایشوزسے ہماری توجہ ہٹ جائے،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پرالزامات لگاتی رہتی ہیں،یہ الزامات کبھی سچے اورکبھی جھوٹے بھی ہوتے ہیں،کل تک حکومت کا جو رویہ ہمارے ساتھ تھا وہ سب جماعتوں کیساتھ تھا،میں پیشگوئی کرکے سیاسی جماعتوں کے درمیان دوریاں پیدانہیں کرناچاہتا،شاہدخاقان عباسی کااپناموقف ہے میں کسی کوجواب نہیں دیناچاہتا،نوازشریف میرے لیڈرہیں وہ بلائے یانہ بلائے میں ضرورجاؤں گا ،مجھے بھی کسی نے دعوت نامہ نہیں دیا لیکن ضرورجاؤں گا،نوازشریف میرے لیڈرہیں میں بس یہ بات جانتاہوں،عوام کاسب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے،مجھے کسی کواپنی صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں تاریخ اس کافیصلہ کرے گی،12اکتوبربھی گزرگیاآج مشرف کدھر ہے اورنوازشریف کہاں ہیں؟نوازشریف عوام کی عدالت میں کامیاب ہے دوبارہ پھروزیراعظم بنے گا۔