Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ضمانت منظور ،بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوزشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کے حوالے سماعت چیف جسٹس سلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی ۔ عدالت میں نوازشریف کی طرف سے وکیل امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے ٹرائل کورٹ میں وارنٹ معطل ہو گئے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوازشریف کی حفاظتی 24 اکتوبر تک منظور کرکے انہیں گرفتار ی سے روک دیا ۔