Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نوازشریف کو گرفتار ی سے بچانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی پر گرفتار ی سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت سے درخواست کی سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا سامنا کرنا چاہتے ہیں مگر عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور نوازشریف کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے ۔