Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست آج دائر کرنیکا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست آج دائر کرنے کا امکان۔ قائد مسلم لیگ ن کو ایک کیس میں 10 سال اور دوسرے میں 7 سال کی سزا سنائی دی گئی تھی۔ن لیگی عہدیدار اپنے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے راہیں ہموار کرنے میں مصروف عمل، اور آج سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت دائر کی جائیں گی، حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ کےفیصلے کی روشنی میں دائرکی جائیں گی۔نوازشریف کو ایون فیلڈ کیس میں10 سال اور العزیزیہ کیس میں7 سال سزا سنائی گئی تھی، اور ہائیکورٹ نےعدم پیشی پر نوازشریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ کو اشتہاری قرار دیا تھا۔