اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پٹرول کی قیمت میں40روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹرکمی کردی گئی، جبکہ مٹی کے تیل میں 22روپے 69پیسے کی کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے اور روپے کی قدر میں اضافے پر قیمتوں میں کمی کی گئی،نٸی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگاعالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے اور روپے کی قدر میں اضافے پر قیمتوں میں کمی کی گئی ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر عائد ہے، پیٹرلیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی مد میں پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیے جا رہے ہیںیہ نگران حکومت کی طرف سے مسلسل دوسری بار قیمتوں میں کمی ہےقیمتوں میں ردو بدل اگلے پندرہ روز (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے کیا گیا ہے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھایکم اگست سے 15 ستمبر کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 58 روپے 43 پیسے اور 55 روپے 83 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس سے قیمتیں 331 سے 333 روپے فی لیٹر کی تاریخی بُلند سطح پر پہنچ گئی تھیںحکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 82 روپے اور ڈیزل پر 73 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے اور ڈیزل، ہائی آکٹین اور رون 95 پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لاگو ہے















