اہم خبریں

ایم ڈی آئی ایم ایف سے نگران وزیرخزانہ کی ملاقات، اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دھانی

واشنگٹن (نیوزڈیسک) وزیرِ خزانہ شمشاد اختر ایم ڈی آئی ایم ایف سے مراکش میں ملاقات ۔ نگراں وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے اجلاس میں عالمی معاشی امور اور انہیں حل کرنے کیلئے کوششوں پر غور کیا گیا۔علاوہ ازیں شمشاد اختر کی مراکش میں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز اور سینڈر اینڈ پوئر کے وفود سے بھی ملاقات ہوئی ۔ وزیرِ خزانہ نے مثبت ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے شفافیت کا عزم دہرایا اور معاشی استحکام، مالیاتی گورننس میں بہتری اور اصلاحات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لیے پاکستانی وفد مراکش میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں