سائفر کیس ٹرائل، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ بروز پیرسنایا جائے گا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔