تربت میں فائرنگ، 6مزدور جاں بحق ،2 زخمی

تربت (نیوزڈیسک) تربت میں فائرنگ، 6مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 6 مزدور وں کو قتل جبکہ 2 زخمی کردیا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل اور زخمی کیا ہے ، تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے جو تعمیراتی کام کیلئے تربت میں تھے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔