نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج پشاور کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج پشاور کا دورہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں کرینگے ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ شہید کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صفوت غیور کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے بھی جائینگے۔