کوٹ ادو ،خوفناک حادثہ،تیزرفتار کار کی ٹرک کو ٹکر ،5 افر دجاں بحق

کوٹ ادو(نیوز ڈیسک) کوٹ ادو میں خوفناک حادثہ،تیزرفتار کار کاٹرک سے تصادم ،5 افر دجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کوٹ ادوکےعلاقےنوروشاہ طلائی روڈپر پیش آیا جہاں تیزرفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، کار میں موجود تمام افرادموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ مرنے والوں کی شناخت اقبال،بلال ،غلام فرید ،غلام قاسم اور سعیدکےناموں سےہوئی کار میں سوار پانچوں افراد دوست تھے جن کا تعلق ضلع لیہ سے ہے۔