ریاست کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی منظم مہم چلائی گئی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی منظم مہم چلائی گئی،میرے دورہ امریکابارے میں جھوٹی خبروں اوربےجاتنقیدکی منظم مہم چلائی گئی،امریکامیں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کامقدمہ موثراندازمیں پیش کیا،ایم ڈی آئی ایم ایف نے سمگلنگ اورڈالرکی غیرقانونی خریدوفروخت روکنےکیلئے حکومتی اقدامات کوسراہا،قلیل مدت میں سمگلنگ اورڈالرپرسٹےبازی کوروکنے کیلئے سخت اقدامات کیے،روپے کی ڈالرکے مقابلے میں بڑھتی قدراس مہم کی کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہے،پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے ملکی معیشت کوشدیدنقصان پہنچتارہا،بجلی چوری روکنے کیلئے ملک بھرمیں اقدامات کیے جارہے ہیں،پاکستان میں وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کی اربوں ڈالرکی استعدادہے،تجارتی استعدادکارکوبروئے کارلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،قانونی طورپرمقیم افغان پناہ گزینوں کوکوئی واپس نہیں بھیج رہا،صرف غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوملک بدرکیاجارہا ہے،،31اکتوبرکے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔نگران وزیر اعظم انوار الحق سے سی پی این کے وفد کی ملاقات،وفد نے وزیر اعظم کو پاکستانی اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، اخبارات کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،ریاست کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی منظم مہم چلائی جاتی ہے، میرے امریکہ دورے کے بارے میں جھوٹی خبروں اور بے جا تنقید کی ایک منظم مہم چلائی گئی، امریکہ کا دورہ مختصر ترین وفد کے ساتھ کیا،امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو مؤثر انداز میں پیش کیا، موسمیاتی تبدیلی کے ثقافتی پہلو کو قرآن کا حوالہ دے کر دنیا کے سامنے پیش کیا،عالمی مالیاتی ادارے نے ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے حکومتی اقدامات کو سراہا،قلیل مدت میں سمگلنگ اور ڈالر پر سٹے بازی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے، روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی قدر اس مہم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے
پیٹرلیم مصنوعات کی سمگلنگ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا رہا،بجلی چوری کو روکنے کیلئے ملک بھر میں اقدامات کئے جار ہے ہیں، پاکستان میں وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کی اربوں ڈالر کی استعداد موجود ہے، آئندہ دورہ چین میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، ، سی پیک اور سیاحت کے فروغ پر بات ہوگی، گلگت بلتستان میں موجود سیاحت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبے مزاکرات کا حصہ ہونگے، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز اور شفاف بنا رہے ہیں،خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری سے ملکی خزانے کو ہونے والا نقصان کم ہوگا،نجی شعبے کی شمولیت سے مثبت کاروباری مسابقت بڑھے گی اور عوام کو بہترین سہولیات میسر ہونگی، افغان ہمارے بھائی ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو کوئی واپس نہیں بھیج رہا،صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے، 31 اکتوبر کے بعد انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی،فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت، ظالم اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کی جنگ ہے، پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک شانہ بشانہ کھڑا ہے۔