خیر پور،وین کی کار کوٹکر ،12 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی

خیرپور(نیوز ڈیسک) خیر پورمیں ٹریفک حادثہ ،وین کی کار کوٹکر ،12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 شدید زخمی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ببرلوئی بائی پاس کے قریب پیش آیا جس کی وجہ سے 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیو ں نے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حادثے کا شکار خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی ہدایات جاری کردی ۔