میانوالی میں افسوسناک حادثہ،گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

میانوالی(نیوز ڈیسک)میانوالی میں افسوسناک حادثہ،گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ، میانوالی کے علاقے پکہ گنجیرا واں بھچراں نہر والی پل کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد گاڑی اور لاشوں کو نہر سے نکال لیا۔ تمام لاشوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گاڑی حادثے میں سرائیکی گلوکارشرافت علی خیلوی سمیت سات افرادجاں بحق ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔