سائفر کیس فرد جرم عائد کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کاحکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کہ کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں، جیل سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔