افسوسناک واقعہ،ڈسکہ ،مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق 1شدید زخمی

ڈسکہ(نیوزڈیسک) افسوسناک واقعہ،ڈسکہ ،مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق 1شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کی یہ واقعہ ڈسکہ کے علاقے منڈکی کی مسجد میں پیش آیا، مسلح افراد نے مسجد میں گھس کرنمازیوں پرفائرنگ کی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوا ، جاں بحق ہونے والوں میں شاہداورہاشم شامل ہیں ، ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔