اہم خبریں

فلسطینیوں کومظلوم سمجھتے ہیں، یہ ظالم اورمظلوم کی جنگ ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )گران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپراکثرغلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں،آزادی اظہاررائے کے نام پرغلط خبریں پھیلاناافسوسناک ہے،فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی ایک تسلسل کاحصہ ہے،ایسانہیں ہے کہ نگران حکومت کی اس حوالے سے الگ پالیسی ہے،اسرائیل کوغاصب ریاست کے طورپرجاناجاتاہے،ہم بھی اس کے داعی ہیں،سرکاری ٹی وی کے اینکرزاوروی لاگرزکوانٹرویو دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کومظلوم سمجھتے ہیں، یہ ظالم اورمظلوم کی جنگ ہے،دوریاستی تصورکومجوزہ حل کے ورپرتجویزکیاگیاہے،بدقسمتی سے اسرائیل اس سے انکاری ہے،ریٹائرمنٹ کے بعدپارلیمان،یااس سے ہٹ کراپناسیاسی کرداردیکھتاہوں،
ہوسکتا ہے میں کسی سیاسی جماعت کاعہدیدارہوں،ضروری نہیں کہ پارلیمان کارکن ہوں توہی میراکوئی کردار ہوگا۔

متعلقہ خبریں