اہم خبریں

مسلم لیگ (ن) کا بڑا پاور شو،این اے 135 میں آج جلسہ ہوگا ،مریم نواز خطاب کریں گی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج لاہور میں اہم جلسے خطاب کریں گی، نواز شریف کی واپسی پلا ن پر اظہار خیال کریں گی ،21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے سے قبل بڑے پاور شو کی تیاریاں شروع 20 ایکڑ سے زائد رقبے پر پنڈال سجالیا گیا جو 60 فٹ چوڑا اور 25 فٹ بلند ہے ، اس میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی آج حلقہ 135 میں جلسہ ہوگا ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک نے جلسہ گا ہ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا،مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت جلسے سے خطاب کرے گی ۔

متعلقہ خبریں