اہم خبریں

پاک بحریہ کی کمانڈ تبدیل ،ایڈمرل نوید اشرف نیوی کے 23 ویں سربراہ بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ ،ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی کے 23 ویں سربراہ بن گئے ۔کمانڈ تبدلی کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر کمپلیکس میں ہو ئی جس میں نئے نیول چیف کو اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف 1989 میں پاک بحر یہ کی آ پر یشنز بر نچ میں کمیشن حا صل کیا، نئے نیول چیف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں، اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ سمیت بطور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، پاکستان نیوی میں غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ان کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نیوی میں 40 سالہ گرا‍ں قدر خدمات کے بعد سبکدوش ہو گئے۔

متعلقہ خبریں