اہم خبریں

نوازشریف کی وطن واپسی ،شہبازشریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی ،شہبازشریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج دن 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے ، اہم اعلان متوقع ۔ اس سے متعلق سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم قومی امور کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے ۔

متعلقہ خبریں