راولپنڈی (نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل، سایفرکیس ، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہو گی ۔سائفر کیس کی سماعت اِن کیمرہ اڈیالہ جیل میں ہوگی ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔پی ٹی آئی وکلاء، ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو چالان کے نقول فراہم کئے جائیں گے۔ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کو قصوروار ٹھہرایا،پی ٹی آئی کی جانب سے12 وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت بھی مل گئی ۔















