اہم خبریں

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

کوئٹہ(نیوزڈیسک) سانحہ مستونگ پر بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان ،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی کی پریس کانفرنس میں کہا مستونگ واقعہ سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے،شدیدزخمیوں کوعلاج کیلئے کراچی منتقل کریں گے۔ اس علاوہ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے،ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ، شدید زخمیوں کوکوئٹہ منتقل کیاجا رہا ہے ،غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں