اہم خبریں

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف متعلقہ محکمے پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں،آرمی چیف

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     )غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں“غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی“ یہ بات آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہی ،صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ لاہور،آرمی چیف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابقجس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے،اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیافورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیاآرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیاشرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛”ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں“آرمی چیف کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں