اہم خبریں

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری کیلئے آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوگا حلقہ بندیوں کی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔۔نئی حلقہ بندیوں میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں، حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد ابتدائی حلقوں کی فہرست جاری ہوگی، جبکہ ان حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر تا 27 اکتوبر دائر ہوسکیں گے جنہیں کمیشن 26 نومبر تک نمٹائے گا اور حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں