اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کپتان کو لینے جیل پہنچ گئی،اٹک جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام ابادعدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پولیس کا13 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اٹک جیل پہنچ گیاجس میں ایک سیاہ رنگ کی بکتر بند گاڑی بھی شامل ہے۔ چیئرمین پی ٹی ائی کو سینئر سول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس میں آج طلب کر رکھاہے۔ رات گئے جیل سپرٹینڈنٹ کی جانب سے سینئر سول جج قدرت اللہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ارسال کردی تھی ۔جیل کے چاروں اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں