لندن(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ آج آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے اور27 ستمبرکو واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز بھی طے ہیں جن میں وہ مسئلہ کشمیر سمیت ملک کی معاشی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کریں گے۔















