اسلام آباد (نیوزڈیسک) غلط انجیکشنز لگانے سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پرحکومت کا موقف سامنے آگیا۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام انجیکشنز مارکیٹ سے اٹھا لیے گئے ہیں جبکہ ملوث 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات مختلف شہروں سے موصول ہوئیں جن میں ملتان، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔















