لاہور(نیوزڈیسک) سانحہ نو مئی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش محسود کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مرکزی مقدمہ تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔پراسکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔