اہم خبریں

نگران وزیرِاعظم انوار الحق امریکہ پہنچ گئے، اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

نیو یارک(نیوز ڈیسک) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کاپہلا دورہ امریکہ،5 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ، نگران وزیر خارجہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوار الحق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،ان کی دیگرممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔نگران وزیرِاعظم انوار الحق اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں